مرکزی صفحہ
بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمَ
السلام علیکم
بیان القرآن ڈاٹ کام پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
بیان القرآن ڈاٹ کام داعیء قرآن حضرت مولانا مفتی عتیق الرحمٰن شہید کی خواہش کی تکمیل ہے، حضرت شہید ؒ کی خواہش تھی کہ علوم القرآن کی تفسیر و تفصیل کو انٹرنیٹ کے ذریعے بھی ہر خاص و عام تک پہنچایا جائے چناچہ اس حوالے سے حضرت مفتی صاحب ؒ کی زندگی میں ہی اپریل 2004 سے اس مقصد پر کام کا آغاز حضرت مفتی صاحبؒ کی نگرانی میں شروع کر دیا گیا تھا اور بیان القرآن ڈاٹ کام کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اور اب مئی 2012 سے ہم اس ویب سائیٹ کو پہلے سے مذید بہتر ، جدید اور منظم انداز میں آپ سب کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔
ویب سائیٹ کا تفصیلی تعارف
بیان القرآن ڈاٹ کام پر جاری کئے جانے والے سلسلے اور انکی ضروری تفصیل حسب ذیل ہے۔
خلاصہ مضامینِ القرآن
حضرت مفتی صاحبؒ کا تحریر کردہ خلاصہ مضامینِ قرآن کریم جسے خلاصۃ القرآن اور تفسیرِ عتیق کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کو اس حصے میں سلسلہ وار پیش کیا جائے گا۔
تفسیر القرآن صوتی
حضرت مفتی صاحبؒ کی آواز میں تفسیر القرآن کے مکمل بیانات کی آڈیو فائلز اس حصے میں سلسلہ وار پیش کی جائیں گی۔
چہل حدیثِ قدسی
احادیثِ قدسی کے عنوان پراردو زبان کا تحریری مجموعہ جوکہ حضرت مفتی عتیق الرحمٰنؒ نے مرتب کیا۔
بیانات
آڈیو بیانات کا یہ حصہ حضرت مفتی عتیق الرحمٰنؒ کے محتلف مواقع کے بیانات پر مشتمل ہے، جبکہ اسی حصہ کے ذیل میں حضرت مفتی شہیدؒ کے صاحبزادے مولانا مفتی جمال عتیق کے آڈیو بیانات کا سلسلہ بھی شامل کیا جائے گا۔
تصاویر
اس حصے میں اہم اور نایاب تصاویر رکھی جائیں گی۔
کتابیں
اس حصے میں حضرت مفتی صاحبؒ کی تحریر کردہ کُتب قارئیں کے مطالعے کے لئے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے پیش کی جائیں گی۔
مضامین
اس حصے میں حضرت مفتی عتیق الرحمٰن شہیدؒ اور انکے صاحبزادے مولانا مفتی جمال عتیق کے تحریر کردہ مضامین شایع کئے جائیں گے۔
آن لائن دارالافتاء
اس حصے میں قارئیں کرام کے شرعی سوالات کے جوابات پیش کئے جائیں گے علاوہ ازیں حضرت مفتی عتیق الرحمٰن شہیدؒ کے جاری کردہ فتٰویٰ جات بھی سلسلہ وار اپلوڈ کئے جائیں گے۔
بیان القرآن ڈاٹ کام پر آپ کی الجھنوں ، روحانی مسائل اور پریشانیوں کے حل کے حوالے سے آن لائن سلسلہ جاری کیا گیا ہے جہاں آپ اپنے روحانی مسائل، الجھنوں اور پریشانیوں کا حل جیّد علمائے کرام کی رہنمائی میں حاصل کرسکتے ہیں۔
اسلامی سوفٹویئرز
اس حصے میں مختلف نوعیت کے اسلامی سوفٹویئرز قارئیں کرام کی سہولت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔
ہم امید رکھتے ہیں کہ آپ کا وقت بیان القرآن ڈاٹ کام پر اچھا گذرے گا۔ اگر آپ اس ویب سائیٹ کے حوالے سے یا یہاں فراہم کردہ سلسلہ جات کے حوالے سے کسی قسم کا تبصرہ کرنا چاہیں یا کوئی مشورہ دینا چاہیں تو ہمیں بے حد خوشی ہوگی، آپ تبصرے کے کالم میں اپنے تاثرات درج کر سکتے ہیں، آپ کی آراء اور مشورے ہمیں بہتر سے بہتر کام پیش کرنے میں انشا اللہ معاون ثابت ہوں گے۔
والسلام

















